ملک امین اسلم کی کا وش، محلہ مسلم گنج حضرو میں گیس پریشر کا مسئلہ حل
حضرو(ڈیلی اٹک نیوز)وفاقی وزیر ملک امین اسلم کی کا وشوں کی بدولت محلہ مسلم گنج حضرو کے کم گیس پریشرکا مسئلہ حل ہوگیا ۔
گیس کا مسئلہ حل کروانے میں ملک امین اسلم کے قریبی سا تھی مشتاق میر اور طا رق ٹوانہ نے خصوصی کر دار ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق محلہ مسلم گنج حضرو میں عقب پولیس اسٹیشن کی آبا دی کا گیس کے کم پریشر کا دیرینہ مسئلہ مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم کی کا وشوں کی بد ولت حل ہو گیا ۔علاقہ کی چھو ٹی لا ئن کو بڑی لا ئن سے جوڑ کر پر یشر پو را کر دیا گیا ۔گیس کا مسئلہ حل کروانے میں ملک امین اسلم کے قریبی سا تھی مشتاق میر اور طا رق ٹوانہ نے بنیا دی کر دار ادا کیا ہے ۔
یہ دو نوں حضرات ہمہ وقت عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اور پو رے علاقہ کی ہر خو شی غمی اور عوامی مسائل کے بارے میں ملک امین اسلم کو آگاہ کر تے ہیں ۔جس پر وہ فو ری کارروائی کر تے ہو ئے اس مسئلہ کو فوراً حل کردیتے ہیں ۔
اہلیان محلہ اور معززین علاقہ نے گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کرنے پر ملک امین اسلم کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی ملک امین اسلم کے مداح تھے اور اب ان کے مزید گرویدہ ہو گئے ہیں کہ لیڈر ہوتو ایسا جس کو جیسے ہی کسی مسئلے کا علم ہوتا ہے وہ فوراً اس کو حل کرتے ہیں ۔