Sat
12
Oct
2024
رطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان بیٹے کے باپ بن گئے ان کے ہاں دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس حوالے سے باکسر عامر خان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی اور نومولود کی تصویر ٹویٹ کی جس کے مطابق بیٹے کا نام محمد زاویار خان رکھا گیا ہے۔
تصویر منظر عام پر آنے کے بعد عامر خان کو مداحوں کی جانب سے مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہوں۔
یاد رہے کہ عامر خان دو بیٹیوں کے باپ بھی ہیں۔