Thu
07
Nov
2024
کراچی: دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف کامیابی کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ کے دوران پشاور زلمی کے بولرز کی طرف سے بال ٹیمپرنگ کی شکایت کی ہے اور قواعد کے مطابق آگاہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب رابطہ فرنچائز کے ترجمان نبیل ہاشمی نے مؤقف اختیارکیا کہ مذکورہ میچ میں پشاور زلمی کے بولروں کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کا شک ہے، اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے تاہم باضابطہ طور پر کوئی شکایت نہیں کی۔