Thu
14
Nov
2024
اور اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ حکام کو خصوصی ہد ایات جاری کر رکھیں ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنڈ میں قائم اپنے کیمپ آفس میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ وہ ہر منگل کو پنڈ گھیب اور جنڈ میں اپنے کیمپ آفس میں عوام کے مسائل سنتے ہیں، موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کر تے ہیں اور ان اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ وہ تحصیل سطح پر محکمہ تعلیم
،صحت اور دیگر اداروں کی کار کر دگی کا جائزہ بھی لیتے ہیں اور اس ضمن میں مختلف سرکاری دفاتر،سکول اور مر اکز صحت کا معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔