اٹک، نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ، نماز جنازہ ادا

اٹک، نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ، نماز جنازہ ادا

اٹک/ حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) پنجاب پولیس کا ایک اور بہادر فرزند محمد سہیل پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہو گیا

اٹک پولیس شہید کانسٹیبل محمد سہیل اور ان کی فیملی کو سلام پیش کرتی ہے۔واقعہ کے ذمہ دار دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ،تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد سہیل جو کہ حساس ادارے سی ٹی ڈی اٹک میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا کو گزشتہ رات ڈیوٹی سے گھر واپس جاتے ہوئے پہلے سے گھات لگائے ہوئے نامعلوم دہشت گردوں نےفائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔ اس اندوہناک اور افسوس ناک وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی ،ایس پی سی ٹی ڈی راولپنڈی ڈویژن ،ڈی ایس پی حضرو اور ایس ایچ او حضرو ہمراہ بھاری نفری پولیس موقع پر پہنچ گئے ۔حالات و واقعات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا اور شواہد اکھٹے کیے گئے ۔

 

 

شہید کانسٹیبل محمد سہیل کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں ادا کی گئی۔ شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی ،ایس پی سی ٹی ڈی اور پولیس افسران سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ ڈی پی او اٹک نے شہید کانسٹیبل کے ورثاء سے ا ظہار تعزیت کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل انتہائی بہادر اور دلیر جوان تھا جس کی شہادت پراٹک پولیس کو فخر ہے اور وقوعہ کے ذمہ دار دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔