عوام کلین گرین پروگرام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں،قاضی احمد اکبر
حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) حکومت پنجاب عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہیں، قاضی احمد اکبر
ترجمان حکومت پنجاب وضلعی صدر پی ٹی آئی ضلع اٹک نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام سے عوام کو ماحول میں تبدیلی سمیت شہر کی خوبصورتی ،صفائی ،ناجائز تجاوزات کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی ضلعی صدر مقرر ہونے کے بعد بڑی ذمہ داریاں مجھ پرہیں جس پر پورا اترنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں عہدیداران اور پی ٹی آئی کے کارکنان گھر میں خامو ش نہ بیٹھیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کر دار ادا کریں عوام کلین اینڈ گرین پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل آفس میں پریس کانفرنس اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1حضرو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس سے قبل ترجمان حکومت پنجاب قاضی احمد اکبر نے سپیشل ایجوکیشن سکول حضرو میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پروگرام کے حوالے سے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر سابق چیئرمین جمریز خان ،سابق صدر پی ٹی آئی حضرو حاجی اشفاق خان ،ضلعی ترجمان عمران خان ،خالد خان ،شہزاد شاہ ،ممتاز خان ،زمان خان ،بابو پرویز کے علاوہ دیگر موجود تھے قاضی احمد اکبر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف مختلف سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان عوام کی طاقت اور دعاؤں سے ہر سازش کو ناکام بنا رہے ہیں چوروں کا احتساب شروع ہے جس کی وجہ سے عمران خان کو برداشت نہیں کر پارہے ہیں ضلعی صدارت کی ذمہ داری ملنے کے بعد میری پوری کوشش ہے کہ ضلع اٹک کے تمام قائدین کی مشاورت سے ہی تمام فیصلے اور تنظیم سازی کا عمل مکمل کیاجائے کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی تعاون سے 12کروڑ روپے کی گرانٹ سے سپیشل ایجوکیشن سکول حضرو کی بلڈنگ پر کام شروع کر دیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے خصوصی فنڈ سے حضرو علاقہ چھچھ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جس سے چھچھ کے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا او رمسائل میں کمی آئے گی چھچھ کے عوام کا خادم ہوں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرینگے ۔
