Thu
12
Dec
2024
اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام شہروں میں باکسنگ کے ایونٹ کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھرپور تفریح کا موقع فراہم کریں گے، پاکستان میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور پاکستان سپر لیگ کا ملک میں انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔