پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
اسلام آباد: پی ایس ایل کے 11 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر سے ہوا جس کی وجہ سے میچ 12، 12 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے اننگز کا آغاز کیا ، کامران 20 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حیدر علی اور ٹام بینٹن 34 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر کامران اکمل 14 رنز ہی اسکور کرسکے۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور فتح کے لیے لاہور قلندرز کو 133 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور قلندر کی جانب سے بالنگ میں دلبر حسین نے 4 اور ڈیوڈ ویسے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی صرف 1 وکٹ حاصل کرسکے۔
جواب میں لاہور قلندر نے بیٹنگ شروع کی تاہم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ دلبر حسین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔