راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر کام 40 دن میں شروع، زلفی بخاری

راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر کام 40 دن میں شروع، زلفی بخاری

جنڈ( ظفر اقبال سے/ ڈیلی اٹک نیوز) راولپنڈی کوہاٹ روڈ روڈ پر کام انشاء اللہ چالیس روز تک شروع ہو جائے گا 

 پچھلے دو رے میں جو میں نے ٹیکنیکل کالج کا وعدہ کیا تھا اس کی فیزیبلٹی رپورٹ بن چکی ہے اورا نشاءاللہ جلد اس پر بھی کام شروع ہوجائے گا۔چپھڑی گاؤں میں مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دلوانے کا بھی وعدہ کرتا ہوں ، سپورٹس کے حوالہ سے یہ بھی وعدہ کرتا ہوں کہ بہت جلد ایک گراؤنڈ بھی بنوا کردوں گا ، جب کہ چپھڑی گاؤں کی آبادی کو گیس کنکشنز کی باقاعدہ فراہمی بھی جلد شروع کی جائے گی ۔ آئندہ تحصیل جنڈ کے مسائل کو بذات خود دیکھوں گا اور متواتر نظر رکھوں گا  ۔ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان سید زلفی نے چپھڑی گاؤں میں ملک رئیس خان ۔ٹھیکیدار نور الٰہی اور جنرل سیکرٹری ضلع اٹک ملک نوید حسین و دیگر کے زیر انتظام ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب میں کیا انھوںنے حالیہ دور میں میں مہنگائی کافی بڑھ گئی ہے۔

 

 عوام مشکلات کا شکار ہے جس کا وزیر اعظم پاکستان کو احساس ہے لیکن میں آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسوں اور بے جا قرضو ں وجہ اوسط َکمائے جانے والے ہر پانچ ہزار پپینتیس سو قرض کی قسطوں میں چلا جاتا ہے جس وجہ سے یہ مہنگائی اور مشکلات ہیں میں آپ کو قوی یقین دلاتا ہوں کہ ہم بہت جلد اس صورت پر قابو پالیں اور عوام کو خوشحالی میسر آئے گی اور آپ لوگوں سے یہ بھی وعدہ کرتا ہوں۔تقریب میں ایم پی اے سید یاور بخاری ،اکبر خان تنولی ، ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر،ملک خرم علی خان ، قاضی بدر افتخار ، لالہ رفیق خٹک ،ملک سجاد ایڈووکیٹ آف بھنڈر ملک عجب خان اعوان ۔ پیر مقدس امیربادشاہ ملک ہارون رمضان آف کانی ، شاہد پریشوال دیگرسیاسی وسماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔