Fri
20
Sep
2024
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کرونا وائرس کی وجہ سے اذلان شاہ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔
پی ایچ ایف نے 5 مارچ سے شروع ہونے والے کیمپ کے دوسرے مرحلے کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کرنا تھا تاہم ہیڈکوچ خواجہ جنید نے کہا کہ ایونٹ ملتوی ہونے کی اطلاع مل گئی ہے لہذا آج جن کھلاڑیوں کا اعلان کرنا تھا وہ اب نہیں کیا جارہا، اس حوالے سے ایک دو دن میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 11 اپریل سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلا جانا تھا، اس ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی، منتظمین نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اس ٹورنامنٹ کو فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ حکام کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔