ملک امین اسلم بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،شہزاد خان 

ملک امین اسلم بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،شہزاد خان 

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز) حضرو کے نواحی گائوں نرتوپہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ تکمیل کے فائنل مرحلہ میں پہنچ گیا

فلٹریشن پلانٹ کاتعمیراتی کام تیزی سے جاری واٹر فلٹریشن پلانٹ محلہ سید خیل کے مقام پر تعمیر ہونے سے لوگوں کو بڑی تعداد اس سے مستفید ہوگی،ہم وفاقی وزیر ملک امین اسلم خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے حلقہ عوام کو پینے کے صاف پانی جیسی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی منظوری دی ہے شہزاد خان کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اس موقع پر ریاست خان ، حو ا خان،خاکی خان، پرو یز ، نزا کت خان،مجید خا ن ، شعیب خان،مشتاق خان،امتیاز خان،آصف خان ،شعیب خان وردگ،عرفان خان ، الطاف خان،مولانا ریاست کے علاوہ دیگر شریک ہیں ۔

 

اس موقع پرمجید خان نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی سے اہلیان نرتوپہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے واٹر فلٹریشن پلانٹ گائوں کے مرکزمیں تعمیر ہو رہا ہے یہاں سکول اور مدارس بھی موجود ہیں مدارس اور سکول کے طلباء و طالبات یہاں سے صاف پانی خود بھی استعمال کرینگے اور اپنے گھروں کو بھی ساتھ لیکر جائیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ملک امین اسلم حلقہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔