ایران، کورونا وائرس سے رکن پارلیمنٹ سمیت مزید 21 افراد جاں بحق

ایران، کورونا وائرس سے رکن پارلیمنٹ سمیت مزید 21 افراد جاں بحق

ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکن پارلیمنٹ سمیت مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی رکن 55 سالہ فاطمی رہبر چند روز سے کورونا وائرس میں مبتلا تھیں جن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ایرانی میڈیا کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی یہ دوسری سرکاری شخصیت ہیں، اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر بھی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ممبر پارلیمنٹ کی ہلاکت اس بات کو ظاہر کرتی ہےکہ ایران میں کورونا وائرس تیزی سے سرکاری اداروں میں بھی پھیل رہا ہے۔

 

دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے آج 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 145 تک جاپہنچی ہے جب کہ متاثرہ مریض 4500 سے زائد ہیں جن میں 23 رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔