پی ایس ایل میں بڑا اپ سیٹ۔۔ لاہور قلندر سیمی فائنل میں
اسلام آباد (صدیق فخر سے) پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن جیسے جیسے اختتام کی طرف جا رہا ہے
شائقین کے جوش و خروش میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل کے آغازمیں آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم اور گزشتہ پی ایس ایل کے ایڈیشنوں میں بھی ناکام ترین رہنے والی ٹیم لاہور قلندر اس دفعہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتی نظر آتی ہے۔ لاہور قلندر نے ناقابل یقین میچ جیت کر باقی ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
اگرلاہور قلندر اپنے تین میچوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو دو میں سے ایک میچ میں شکست ہونا لازمی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اپنا آخری میچ کراچی کنگ کے ہاتھوں ہار جائے تو لاہور قلندر سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی پہلے مرحلے سے باہر ہو جائیں گی۔
جبکہ اگر لاہور قلندر اپنے تین میچوں میں سے ایک میچ میں بھی کامیابی حاصل کرتی ہے اور اسلام آباد اپنا آخری میچ ہار جائے جبکہ کوئٹہ دو میں سے ایک بھی میچ جیت جائے تو لاہور قلندر اور کوئٹہ کے پوائنٹس برابر ہو اجائیں گے جس کے بعد فیصلہ رن ریٹ پر کیا جائے گا جس میں لاہور قلندر کا رن ریٹ تاحال کوئٹہ سے بہت بہتر نظر آ رہا ہے جو اسے سیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے۔