Sat
12
Oct
2024
اس بار پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن فائیو میں آغاز پربھی اپنا گزشتہ ریکارڈ برقرار رکھا لیکن پھر اچانک ایسی کروٹ لی کہ ہر طرف قلندر ہی قلندر ہو گئی اور لاہور قلندر چیمپئن بنے یا نہ بنے لیکن پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کا میلہ حقیقت میں لاہور قلندر نے لوٹ لیا۔ ایسے ایسے میچوں میں کامیابی حاصل کی جن میں جیتنا بظاہر ناممکن نظر آ رہا تھا، چوکوں اور چھکوں کی برسات نے کرکٹ کے شائقین کےدل موہ لیے۔ پشاور زلمے سے جیتنے کے بعد لاہور قلندر کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار دکھائی دے رہی ہے اور اگر گزشتہ لاہور قلندر کے
میچوں پر نظر ڈالی جائےتو اس بار لگ ایسے ہی رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن فائیو کی چیمپئن لاہور قلندر ہی ہو گی۔ لاہور قلندر کی کارکردگی دیکھ کر لگتا ہے کہ واقع کھیل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔