حسن ابدال، سالے کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم 2 سال بعد گرفتار
حسن ابدال( ڈیلی اٹک نیوز) سالے کو قتل جبکہ اس کے کزن کو زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم کو پونے 2 سال بعد گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال میں 2 سال قبل سال 2018ء میں مجرم وقار شاہ وغیرہ نے اپنے سسرال کے گھر فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے مجرم کا سالا محمد سلیم جاں بحق جبکہ مقتول کا کزن وقاص زخمی ہو گیا وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی حسن ابدال میں قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہوا،مرکزی ملزم وقار شاہ مفرور ہونے کی وجہ سے اس مقدمہ میں اشتہاری ہو گیا،جس کی گرفتاری پولیس کے لئے ایک چیلنج تھی ۔
ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے وقوعہ کے مرکزی ملزم وقار شاہ کو گرفتار کر لیا جو کیٹگری اے کا اشتہاری ملزم ہونے کی وجہ سے پولیس کو مطلوب تھا اعلیٰ پولیس افسران نے ملزم گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ خاندانوں میں ہونے والی قتل کی وارداتیں اگر ٹریس نہ کی جائیں اور ان کے ملزمان گرفتار نہ کئے جائیں تو یہ دشمنیاں نسلوں میں منتقل ہو جاتی ہیں اور اگر ملزمان گرفتار ہو جائیں قاتل پارٹی کو قانون کے مطابق سزا مل جائے تو حالات امن کی طرف رخ اختیار کر لیتے ہیں دو سال بعد اے کیٹگری کے قتل ;242;کے مقدمہ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدمہ کی پراگرس سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے انہوں نے کہا کہ اگر اس وقوعہ میں تفتیش کے دوران کوئی سہولت کار سامنے آتا ہے تو اسے بھی قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے ۔