Mon
07
Oct
2024
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اعلان کے وقت پی آئی اے کی تین پروازیں یو اے ای کی فضائی حدود میں موجود تھیں جن کی دبئی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے حکام سے درخواست کی گئی۔ذرائع نے بتایا یہ تینوں پروازیں جمعرات کی صبح لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہوئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے یو اے ای کے لیے اپنی آئندہ پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے آج 5 فیری فلائٹس چلائے گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ ہلاکتیں تقریباً 9 ہزار ہیں۔اس کے علاوہ کئی ممالک سے وائرس سے بچنے کے لیے اپنی سرحدوں کو بند کردیا اور غیر ملکی فلائٹس کے ملک میں داخلے بند کردیے ہیں۔