کورونا وائرس، اٹک پولیس پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے کوشاں

کورونا وائرس، اٹک پولیس پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے کوشاں

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس نے کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے ڈی پی او آفس اٹک میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

 دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے جو ہدایات دی گئی ہیں اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر عوام کی سہولت اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام پولیس دفاتر،تھانہ جات اور چوکیات کے داخلی دروازوں پر ہاتھ دھونے کا مکمل انتظام معہ صابن ،ہینڈ واش کیا جائے اور داخل ہونے والے تمام افراد کو پابند کیا جائے کہ وہ داخل ہونے سے قبل ہاتھ دھوئیں ۔

 

مختلف سٹور زکی جانب سے ماسک،دستانوں ،سینیٹائزر اور اس کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے جن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی تمام شادی ہال ، مارکی ، بینکوئیٹ ہال ، تفریح گاہیں ، پارک ، سینما جات ، تھیٹر،جم اور سنوکر کلب اور باڈی بلڈنگ کلبوں کو دفعہ 144 کا نفاذ کر کے تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں صرف سیٹوں پر بندے موجود ہونگے سیٹو ں سے زیادہ سواریاں لوڈ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی صوبہ سندھ جانے والے تمام ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے لہٰذا ضلع اٹک سے کراچی جانے والی تمام ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے تمام شاپنگ مالز کے مالکان ;223; منیجر کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ شاپنگ مال کے داخلی راستوں پر ہاتھ دھونے کا مکمل انتظام معہ صابن،ہینڈ واش کریں گے علماء کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جائے گی اور انہیں معاملے کی سنگینی کا احساس دلایا جائیگا اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہو گی تمام ریسٹورنٹ،ہوٹلز وغیرہ رات 10 بجے مکمل بند کرا دیے جائینگے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا ۔