اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

اٹک ،حضرو،فتح جنگ،جنڈ( ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار اور اسلحہ برآمد کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے 

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک پولیس نے شفیق علی خان ولد رفیق علی خان ساکن شیں باغ خورد تحصیل و ضلع اٹک سے 1150 گرام چرس ، عمران خان ولد غلام سرورساکن محلہ سکندر آباد شیں باغ اٹک 1340 گرام چرس ، عامر شہزاد ولد یعقوب خان سکنہ محلہ چوہا سروالہ اٹک 1460 گرام چرس ، تھانہ رنگو پولیس نے ذاکر شاہ ولد عبداللہ شاہ سکنہ محلہ ڈھب کورونہ لاہور پورے تحصیل لاہور ضلع صوابی سے 1215 گرام چرس ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے شیر محمد ولد نثارعلی خان سکنہ حال محلہ صادق آباد فتح جنگ سے 1100 گرام چرس ، تھانہ انجراء پولیس نے نوید اللہ خان ولد ابراہیم خان ساکن محلہ میر خانی خیل تحصیل و ضلع لکی مروت سے 1300 گرام چرس ،

 

 تھانہ صدر اٹک پولیس نے عبدالرءوف ولد محمد امیر ساکن محلہ ممتاز آباد شکر درہ اٹک سے 80 لیٹر شراب ، تھانہ رنگو پولیس نے ساجد ولد عبدالرزاق سکنہ محلہ گہراں والا شمس آباد اٹک سے 5 لیٹر شراب ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے شانا جان ولد زرتول سکنہ میامی کابل خیل تحصیل شیوا ضلع نارتھ وزیرستان حال رہائشی کالج موڑ فتح جنگ سے 30 بور پسٹل اور مظہر حسین شاہ ولد افضال حسین شاہ سکنہ گاوں پکھلا فتح جنگ سے 30 بور پسٹل معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔