کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور بھی ملتوی

کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور بھی ملتوی

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا پلان ملتوی کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو رواں برس اپریل میں دنیا کے سفر پر لے کر نکلنا تھا لیکن آئی سی سی نے ٹرافی ٹور پلان فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث کئی بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 

 

راوں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔