Fri
25
Apr
2025
ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد پولیس نے طارق محمود عرف طارقی ولد محمد اقبال ساکن گلی لوہاراں والی حاجی شاہ اٹک سے 600 گرام چرس ، تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے
ارشد محمود ولد محمد یعقوب سکنہ فتح جنگ سے 1160 گرام چرس ، تھانہ انجراء پولیس نے فاروق ولد فیروز سکنہ لکڑ مار سے 1100 گرام ، تھانہ صدر حسن ابدال نے
مولا داد ولد غلام سخی سکنہ ڈھیری خٹک جہانگیرہ ضلع نوشہرہ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے
تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔