اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ، چرس برآمد، ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ، چرس برآمد، ملزمان گرفتار

اٹک / حسن ابدال/(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز )اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ، چرس برآمد، ملزمان گرفتار، مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق  تھانہ صدر اٹک پولیس نے شاہد اقبال ولد فقیر ساکن ملنگ آبادجنگل خیل حال نئی آبادی سالار چوک اٹک سے 1250 گرام چرس ، ہنر محمد ولد فضل محمد ساکن گھوڑا مار اٹک سے 750 گرام چرس

 

، تھانہ حضرو پولیس نے محمد زاہد ولد محمد عثمان ساکن کوکی خیل شیر خیل نئی آبادی جمرود ضلع خیبر ایجنسی سے 5000 گرام چرس ،

 

ناصر خان ولد غلام رسول سکنہ محلہ خانی خیل حاجی ائی تحصیل شب قدر ضلع چارسدہ سے 2000 گرام چرس اور 500 گرام افیون ، عبدالمالک ولد شریف خان سکنہ

 

ضلع خیبر ایجنسی سے 2000 گرام چرس ، محمد شاہ زیب ولد عدالعزیز سکنہ جولیاں تحصیل خان پور ضلع ہری پور سے 2000 گرام چرس ،

 

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے محمد بلال ولد محمد وارث سکنہ ڈہوک مہدی برہان حسن ابدال سے 320 گرام چرس برآمد کر

 

کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔