اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی علی عنان قمر سے ملاقات 

 اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی علی عنان قمر سے ملاقات 

چیف ایڈیٹر:صدیق فخر، ڈیلی اٹک نیوز

 ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلہ میں 21 مارچ سے جاری لاک ڈائون میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے نرمی کی گئی ہے بعض تجارتی مراکز ، فیکٹریاں ، کارخانے اور مخصوص کاروبار کھولنے کی اجازت حکومتی ایس او پیز کے مطابق نہیں دی جائے گی ۔

اٹک جیسے پسماندہ ضلع میں اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام خواتین کو جو ملک کی آبادی کا نصف سے زائد ہے قومی دھارے ، ترقی کے عمل اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے میں معاون ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں صدر نیشنل بزنس وومن کونسل ، وائس چیئر پرسن سارک وومن چیمبر ، بانی صدر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنا منصب خان کی قیادت میں اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اے ڈی سی آر چوہدری عبدالماجد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مسز جعفری ، سابق بانی صدر غزالہ طارق ، نائب صدر صباء ولیم ، جنرل سیکرٹری سلمہ سلیم ، اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری صوفی فیصل بٹ ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی شازی جاوید ، فرحت پرویز ، فرحانہ تبسم ، لبنیٰ منصب ، لائبہ ، عائشہ عزیر ، سحرش وہاب اور دیگر موجود تھیں اس موقع پر حنا منصب خان نے ڈپٹی کمشنر کو اٹک جیسے مذہبی اور قدیم روایات کے حامل علاقہ جہاں پردے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور بعض علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت بھی نہیں ہے ۔

 

اس علاقہ میں اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کے سلسلہ میں کی جانے والی انتہائی مشکل اور حکومتی رکاوٹوں کے باوجود اس کے قیام کے سلسلہ میں کی جانے والی طویل کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قیام کے بعد خواتین کو عالمی سطح کی ورکشاپ جو اٹک میں منعقد کرائی گئیں اور بعض کیلئے خواتین کو اسلام آباد اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی لے جایا گیا یہ تمام انتہائی محدود وسائل میں کیا گیا ہے اور خواتین کے ہنر کو اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر کی چیمبر آف کامرس میں اٹک کی مصنوعات کو بھی متعارف کرانے کی کوشش کی گئی ہے جس میں خصوصی طور پر ہاتھ سے بنائی گئی انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب ہینڈی کرافٹس اور دیگر اشیاء شامل ہیں خواتین کو انتہائی کم شرح ، منافع کے قرضوں کے حصول کیلئے بھی بعض مالیتی اور دیگر اداروں کے درمیان پل کا کام کیا گیا اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پاس اپنا دفتر نہ ہونے کے باوجود خواتین کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اجلاس میں موجود خواتین نے ڈپٹی کمشنر اٹک کو بوتیک ، ٹیلرز ، بیوٹی پارلرز اور خواتین جن شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ان میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی لاک ڈائون کی سختی پر نرمی برتنے کی بھی استدعا کی جس پر ڈپٹی کمشنر اٹک نے ان کے تمام مطالبات خندہ پیشانی سے سن کر بوتیک ، ٹیلرز اور بیوٹی پارلرز کے کاروبار میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرا کر کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کام خواتین اپنی شاپس کے علاوہ اپنے گھروں میں بھی حفاظتی تدابیر اختیار کر کے سر انجام دے سکتی ہیں اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں خواتین جو تجارت کے پیشہ سے منسلک ہیں ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

 

 ان اداروں میں کام کرنے والی خواتین اور مردوں کیلئے مالی امداد کے حوالہ سے کہا کہ وہ حکومت میں ایک خاص کیٹیگری رکھ کر تمام مستحقین کو دی ہیں جس کا سلسلہ جاری ہے تاہم جو لوگ اس زمرے میں نہیں آئیں گے ان کی انہیں لسٹ فراہم کر دی جائے انہیں راشن کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین اور دیگر افراد کی لسٹیں ان کی تعداد چاہے جتنی بھی ہوئی فراہم کرنے کیلئے حکومت اور مخیر حضرات سے کہہ کر مشکل اور پریشانی کے ان لمحات میں ان کی مدد کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی حنا منصب خان ، مسز جعفری ، غزالہ طارق ، صباء ولیم ، سلمیٰ سلیم اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی جانب سے خواتین کے مسائل انتہائی خندہ پیشانی سے سننے اور ان کے حل کیلئے خوش آئند تجاویز پر ڈپٹی کمشنر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔