Wed
11
Dec
2024
تفصیلات کے مطابق موٹروے پر صوابی کے قریب دوران پٹرولنگ انسپکٹر اختر حسین اور سب انسپکٹر علی عمران نے 2 بچیوں کو پریشان حال دیکھا جن کی عمر
لگ بھگ 12 اور 13 سال تھی افسران کے تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ دونوں بچیاں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے ناراض ہو کر گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں ۔
اب وہ واپس گھر جانا چاہتی ہیں لیکن گھر کا پتہ معلوم نہیں اس صورت حال میں موٹروے پولیس نے مختلف ذرائع سے معلومات جمع کرنی شروع کیں اور بچیوں کے
گھر کا پتہ لگوا کر ان کے والد سے رابطہ کیا اور بچیوں کو بحفاظت گھر والوں کے حوالے کر دیا ۔