اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے شادی کرلی

اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے شادی کرلی

اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل گرل صدف کنول نے گھر والوں کی موجودگی میں سادگی سے نکاح کرلیا۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول کا نکاح کراچی میں ہوا جس میں دونوں خاندانوں کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ 

نکاح کی تقریب میں شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری بھی موجود تھے۔  صدف کنول نے نکاح کے موقع پر سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

 

 

شہروز سبزواری کی صدف کنول سے دوسری شادی ہے، اس سے  قبل انہوں نے 2012 میں اداکارہ سائرہ یوسف سے پسند کی شادی کی تھی اور حال ہی میں ان کی طلاق ہوئی ہے جبکہ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ 

دوسری جانب ماڈل کنول صدف نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرتے ہوئے صدف شہروز کردیا ہے اور ساتھ ہی شادی کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔ 

 

دونوں کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ شہروز اور سائرہ کے درمیان اختلافات کی خبریں دسمبر 2019 سے ہی گرم تھیں تاہم ابتداء میں اداکار اور ان کے والد کی جانب سے ہمیشہ تردید کی گئی لیکن  29 فروری کو شہروز نے سوشل میڈٖیا پوسٹ میں علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔