Thu
14
Nov
2024
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاسلسلہ جاری ہے، ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 3کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع راجوڑی میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مئی کے مہینے میں 21 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ گذشتہ ماہ بھارتی فورسزکے طاقت کے وحشیانہ استعمال میں کم ازکم 200 کشمیری زخمی ہوئے۔
گذشتہ ماہ بھارتی فوج نے 565 نام نہادسرچ آپریشن اور محاصرےکیے اور اس دوران 146کشمیریوں کو گرفتارکیا گیا جب کہ قابض فوج نے آپریشن کے نام پر 801گھر بھی تباہ کیے۔