تھانہ باہتر اور بسال پولیس کی کارروائی،11 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

تھانہ باہتر اور بسال پولیس کی کارروائی،11 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

فتح جنگ/ جنڈ( ڈیلی اٹک نیوز ) 2 قماربازی کے اڈوں پر چھاپہ ، 11 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار 

 تفصیلات کے مطابق تھانہ باہتر پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر قماربازی میں مصروف 7 قماربازوں عبد الرشید ولد فضل داد ، رفاقت ولد گودڑ خان ، غلام صفدر ولد محمد صادق ، امتیاز ولد محمد نوازش ، حمزہ شوکت اعوان ولد شوکت علی اعوان ، بابر خان ولد محمد بنارس سکنائے ڈھوک ماچھیا داخلی گکھڑ فتح جنگ ، گلاب خان ولدمصری خان سکنہ چکی پنڈی گھیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داءو پر لگی رقم پڑ 10 ہزار 900 روپے ، 4 موبائل مالیتی 26 ہزار روپے 

 

تھانہ بسال پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر قماربازی میں مصروف 4 قماربازوں پرویز اختر ولد ممریز خان ، محمد علی ولد فتح خان ، نصیب خان ولد محمد اکرم ، غلام حسن ولد محمد اکرم سکنائے کاہل جنڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داءو پر لگی رقم 25 ہزار 100 روپے ، 4 موبائل مالیتی 8 ہزار روپے برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ۔