اٹک ،مزید14افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص،مجموعی تعداد175 ہو گئی 

 اٹک ،مزید14افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص،مجموعی تعداد175 ہو گئی 

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز)ضلع اٹک میں کورونا کے14 نئے مثبت کیس رپورٹ،ضلع اٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد175 ہو گئی جس میں سے دوسرے اضلاع کے بیرون ملک سے آئے30 افراد بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید14 مثبت کورونا کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 8 مریضوں کا تعلق تحصیل حضرو،5 کا تعلق تحصیل اٹک اور ایک مریض کا تعلق تحصیل پنڈی گھیب سے ہے ۔یہ ضلع اٹک میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا مریضوں کا اضافہ ہے۔اس وقت ضلع اٹک کی تمام ہی تحصیلوں میں کورونا کے مریض موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد 62 تحصیل اٹک  جبکہ سب سے کم تعداد3 تحصیل جنڈ میں ہے۔  ضلع اٹک کی تحصیلوں میں کورونا مریضوں کی تعداد کچھ اس طرح ہے کہ تحصیل حسن ابدال میں20، تحصیل فتح جنگ میں18، تحصیل پنڈی گھیب میں 9، تحصیل جنڈ میں3، تحصیل حضرو میں33،تحصیل اٹک میں62 جبکہ 30 افراد ان میں سے ہیں جن کا تعلق دوسرے اضلاع سےہے اور وہ بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور ان کی رہائش و دیکھ بھال کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اٹک کو سونپی گئی ۔

کورونا کی مریضوں کی مجموعی تعداد میں سے 60 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں اس طرح ابھی اس وقت ضلع اٹک میں 115 مریض موجود ہیں۔ 

 

 انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 175 ہوگئی ہے۔ 06افراد فوت ہو ئے۔60 افراد صحت ےاب ہوا۔ 12افراد زیر علاج ہیں۔67افراد قرنطینہ میں ہیں۔ باہر سے آنے والے26 افراد بھی قر نطینہ میں ہیں۔ 5971افراد کی سکریننگ کی گئی۔1928افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیںاور 286 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔