تحصیل جنڈ کے بوائز ایلیمینٹری سکول مڑیالہ کوہائی کا درجہ دینے کا مطالبہ 

تحصیل جنڈ کے بوائز ایلیمینٹری سکول مڑیالہ کوہائی کا درجہ دینے کا مطالبہ 

جنڈ(عمران خان/ ڈیلی اٹک نیوز)تحصیل جنڈ کے بوائز ایلیمینٹری سکول مڑیالہ کوہائی کا درجہ دیا جائے، اہلیان علاقہ

تحصیل جنڈ کے گائوں مڑیالہ کے عوامی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے ضلعی حکام، صوبائی سیکرٹری تعلیم اور صوبائی وزیر تعلیم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ بوائز  ایلیمینٹری سکول مڑیالہ کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے۔ عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ غریب والدین دور درازدیہاتوں کے ہائی سکولوں میں اپنے بچوں کو بھیجنے پر مجبور ہیں جو مہنگائی کے اس دور میں ان کے لیے شدید مالی مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

 

 عوامی حلقوں نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پنجاب حکومت صوبہ بھر میں بڑی تعداد میں مڈل سکولوں کو ہائی کا درجہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے

 

تو لازماً بوائز ایلیمنٹری سکول مڑیالہ تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو بھی ہائی کا درجہ دیا جائے۔