Mon
07
Oct
2024
سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اٹک کی جانب سے پچھلے ماہ جاری کئے جانے والی کرایہ نامہ لسٹ کے مطابق جنڈ سے راولپنڈی کرایہ ایک سو سولہ روپے بنتا ہے لیکن دوسو روپے لئے جارہے ۔ہیں یہی صورت حال جنڈ سے اٹک جنڈ سے کوہاٹ ،جنڈ سے مکھڈ کی ہے تحصیل بھرمیں چلنے والے لوکل ٹرانسپورٹر زنے بھی اپنے کرائے کم نہیں کئے حالانکہ کرایہ نامہ جاری ہونے کے بعد حالیہ دنوں میںایک مرتبہ پھر تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی لیکن ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہوسکے ۔
علاقہ عوام نے آر ٹی سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ گاڑیوں کے اندر آویزاں کرنے اور اس پر عمل درآمد کروانے کا پابند بنایا جائے تا کہ عوام کو کرایوں کی مد میں ریلیف مل سکے۔