مکھڈ، مفاد عامہ کیلئے مختص زمین پرتعمیرات پر حکم امتناع جاری

مکھڈ، مفاد عامہ کیلئے مختص زمین پرتعمیرات پر حکم امتناع جاری

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مفاد عامہ کے لیے مختص 50 کنال اراضی پر تعمیرات روکنے کا حکم ،سپریم کورٹ نے اٹک کے علاقے مکھڈ میں مفاد عامہ کے لیے مختص 50 کنال زمین پر تعمیرات روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔اہل علاقہ کے وکیل مدثر خالد عباسی نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مفاد عامہ کے لیے مختص 50 کنال اراضی پر تعمیرات جاری ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ تعمیرات کو روکا جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تاحکم ثانی تعمیرات روک دیں۔

 

واضح رہے اٹک کے علاقے مکھڈ میں 1960 کی دہائی میں 104 کنال اراضی مختص کی گئی تھی۔ 1990 کی دہائی میں 50 کنال اراضی ایک این جی او کو منتقل کردی گئی۔اہل علاقہ نے 50 کنال اراضی پر تعمیرات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے تاکہ مفاد عامہ کے لیے مختص رقبے کو بچایا جا سکے۔