ضلع اٹک میں کورونا کے 9 مریضوں کا اضافہ، مجموعی تعداد344 ہو گئی 

ضلع اٹک میں کورونا کے 9 مریضوں کا اضافہ، مجموعی تعداد344 ہو گئی 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوزرپورٹ) ضلع اٹک میں مزید کورونا کے9 مریضوں کا اضافہ، ضلع اٹک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 344 ہو گئی

ضلع اٹک میں تحصیل اٹک میں 3، تحصیل حضرو میں 3، تحصیل حسن ابدال میں 2 اور تحصیل فتح جنگ میں 1 نیا کیس رپورٹ ہوا

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 344 ہوگئی ہے۔ 
10افراد فوت ہو ئے۔127 افراد صحت یاب ہوئے۔ 09افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں 167افرادقر نطینہ میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔ 6622 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3041 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے۔ 2324 افراد کے

 

کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 372 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے05مشتبہ مر یض داخل ہیں اور

 

ان کی  حالت بہتر ہے۔ کوورناوائرس کے 33 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 344 مثبت کیسز میں سے  10،مشتبہ کیسزمیں سے 03 اور اور ہسپتالوں سے باہر 20 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔