Mon
07
Oct
2024
اس موقع پرمحافظ ختم نبوت شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ ملک محسن فلک میرے چھوٹے بھائیوں جیسے ہیں۔ امید ہے وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر ملک احمد رضا صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ اٹک نے ملک محسن فلک اعوان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کا کہنا تھا کہ محسن فلک اعوان آف بھاٹھہ کے آنے سے اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ جنڈ مضبوط ہو گی۔ امید ہے ملک صاحب فعال کردار ادا کریں گے۔
ملک محسن فلک اعوان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے اس عظیم تحریک کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ سیاسی و سماجی رہنماوں نے بھی ملک محسن فلک اعوان کو صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ بننے پر مباکباد پیش کی۔