سردار غلام عباس ایڈووکیٹ کی طرف سے صدر ہائیکورٹ بار و ڈسٹرکٹ بار اٹک کے اعزاز میں ظہرانہ
جنڈ(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) سردار غلام عباس خان ایڈووکیٹ کی طرف سے صدر ہائی کورٹ بار ملک وحید انجم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ملک اسرار ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک، سید ذوالفقار عباس نقوی ممبر پنجاب بار کونسل کے اعزاز میں ظہرانہ،وکلاء کی بھرپور شرکت
تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ میں سردار غلام عباس خان ایڈووکیٹ کی طرف سے ایک پروقار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر ہائی کورٹ بار، صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ہائی کورٹ بار ملک وحید انجم ایڈووکیٹ نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وکلاء کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ تحصیل سطح پر وکلاء کو زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سد باب کیا جا رہا ہے۔
آپ کے تعاون کے بغیر کوئی بھی کامیابی ممکن نہیں ہوتی۔ ہم سب کو مل کر اتحاداور یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ وکلاء ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیں۔موجودہ حکومت سے بھی وکلاء کے مختلف مسائل بارے رابطے میں ہیں۔
تقریب کے اختتام پر سردار غلام عباس خان ایڈووکیٹ نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سردار امیر خان ایڈووکیٹ مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔