سیاسی و سماجی شخصیت ملک عاصم اعوان کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ کا دورہ
صوبائی انتظامیہ کی طرف سے جاری چیک ایم ایس ٹی ایچ کیو جنڈ ڈاکٹرملک محمد سلیم عباس کو دیئے
جنڈ(ڈیلی اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) ضلع اٹک کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ایم پی اے ملِک جمشید الطاف خان کے معاون خصوصی پی ٹی آئی کے رہنما سینئر ممبر صحت کمیٹی تحصیل جنڈ ملِک عاصم خان اعوان روبصحت ہوتے ہوئے ۔
علاقہ عوام کی خدمت کےلئے چیئرمین زکواة کمیٹی حاجی محمد نعیم کھوکھر معروف سماجی ومذہبی شخصیت ملِک عبدالحفیظ اعوان ملِک طارق محمود اعوان نمبردار ملِک مقصود علی خان ملِک قیصر خان ڈھاک ودیگر سرکردہ شخصیات کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جنڈ گئے جہاں انہوں نے اپنی اور حاجی نعیم کھوکھر کی خصوصی کاوشوں ایم پی اے ملِک جمشید الطاف خان وضلع زکواة کمیٹی اٹک کے تعاون سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ زکواة پنجاب کی صوبائی انتظامیہ کی طرف سے مبلغ سات لاکھ تیس ہزار روپے کے جاری کردہ دو عدد چیک ایم ایس ٹی ایچ کیو جنڈ ڈاکٹر ملِک محمد سلیم عباس کے حوالے کئے
اس موقع پر ملِک عاصم خان اعوان نے کہا کہ انسانیت کی عملی خدمت کرنا ہماری زندگی کا مقصد ہے نیکی کے کاموں کی سرانجام دھی سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجر وثواب حاصل ہونے کے علاوہ معاشرے میں عزت واحترام ملتا ہے انہوں نے کہا کہ مبلغ سات لاکھ تیس ہزار روپے ان مستحق مریضوں پر خرچ کئے جائیں گے جنہیں ہسپتال میں موجود طبی سہولتوں و ادویات کے علاوہ بہ امر مجبوری بیرونی صحت مراکز سے علاج اور میڈیکل سٹوروں سے ادویات حاصل کرنا پڑیں گی اس موقع پر ملِک عبدالجلیل محمد جاوید خٹک ملِک عنصر خان ملِک عمار یاسر اعوان ملِک شاویز خان اعوان کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔