تحصیل جنڈ میں مزید4 کیس رپورٹ،ضلع میں مجموعی تعداد 385 ہو گئی 

تحصیل جنڈ میں مزید4 کیس رپورٹ،ضلع میں مجموعی تعداد 385 ہو گئی 

اٹک میں 170 افراد صحت یاب جبکہ40 کنفرم اور مشتبہ مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

اٹک/ جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز ) ضلع اٹک میں مزید5 کورونا کیسز کا اضافہ، کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد385 ہو گئی نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں ایک تحصیل اٹک جبکہ 4 کا تعلق تحصیل جنڈ سے ہے،تحصیل میںکورونا ووائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداداب تک 13ہے جن میں سے 3 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت تحصیل میں10 کورونا کے مریض موجود ہیں۔

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 385 ہوگئی ہے۔ 13افراد فوت ہو ئے۔170 افراد صحت یاب ہوئے۔14افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں157 افرادقر نطینہ میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔ 6853 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3272 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے2523 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور364 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

 

 

 زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے09مشتبہ مر یض داخل ہیں جن میں 08 کی حالت بہتر اور 01 کی حالت تشویش ناک ہے۔ کوورناوائرس کے 40 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 385 مثبت کیسز میں سے 13،مشتبہ کیسزمیں سے 03 اور اور ہسپتالوں سے باہر 24 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔