اٹک، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کاروائیاں،7ملزمان گرفتار

اٹک، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کاروائیاں،7ملزمان گرفتار

اٹک، پنڈی گھیب، جنڈ (کرائم رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 7ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے4کلو 850گرام چرس برآمدجبکہ جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے منشیات فروش محمد شاہ ولد شیر شاہ ساکن پنڈیگھیب سے 2300 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جبکہ تھانہ جنڈ کی ٹیم نے حامد حسنات ولد خادم حسین ساکن غریب آباد کنڈی رضا خان تہکال بالا تحصیل و ضلع پشاور سے 2550 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص اختر نواز ولد فدا حسین م، فیاست خان ولد رحمت خان، راجہ سید غلام ولد فدا حسین، غلام رسول ولد ملک محمد یعقوب سکنائے کامرہ تحصیل و ضلع اٹک، عامر ولد ابراہیم ساکن حمید تحصیل حضرو ضلع اٹک کو گرفتار کر کے رقم پڑ یکجا کرنے پر کل رقم -/19000 روپے، موبائل فون کل 5 عددمالیتی -45000 روپے موٹرسائیکل 2 عد75000 روپے کل مالیت -/139000 روپے برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔