اٹک ،مزید5 مثبت کورونا کیسز کا اضافہ، 184 افراد صحت یاب
اٹک/ حضرو(ڈیلی اٹک نیوز)اٹک میں مزید 5 مثبت کورونا کیسز کا اضافہ، ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد393 ہو گئی، نئے مثبت رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 3 کا تعلق تحصیل حسن ابدال جبکہ2 کا تعلق تحصیل اٹک سے ہے۔
انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 393 ہوگئی ہے۔ 14افراد فوت ہو ئے۔184 افراد صحت یاب ہوا۔ 13افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں 151افرادقر نطینہ میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔ 6926 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3345 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے۔ 2558 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 394 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔
گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے07 مشتبہ مر یضوں میں سے 06 کی حالت بہتر جبکہ 01کی تشویش ناک ہے۔ کوورناوائرس کے 40 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے۔اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 388 مثبت کیسز میں سے 14 اورہسپتالوں سے باہر 26 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔