اٹک 13،حضرو4، پنڈی گھیب3، جنڈ اور فتح جنگ میں ایک ایک مزید مثبت کورونا کیسز رپورٹ

اٹک 13،حضرو4، پنڈی گھیب3، جنڈ اور فتح جنگ میں ایک ایک مزید مثبت کورونا کیسز رپورٹ

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز)ضلع اٹک میں22 کورونا مثبت کیسز کا مزید اضافہ، ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد415 ہو گئی، نئے مثبت رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے13 کا تعلق تحصیل اٹک، چار کا تعلق تحصیل حضرو ، تین کا تعلق تحصیل پنڈی گھیب اور جبکہ ایک ایک کا تعلق تحصیل جنڈ اور تحصیل فتح جنگ سے ہے۔

 انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 415 ہوگئی ہے۔ 14افراد فوت ہو ئے۔199 افراد صحت یاب ہوئے۔13افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں158افرادقر نطینہ میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔ 6980 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3399 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے2609 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور375 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
 زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے06مشتبہ مر یض داخل ہیں جن میں 04 کی حالت بہتر اور 02 کی حالت تشویش ناک ہے۔ کوورناوائرس کے 42 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے
 
 
حوالے سے رپورٹ کے مطابق 415 مثبت کیسز میں سے 14 اور ہسپتالوں سے باہر 28 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔