سید زلفی بخاری کی جنڈ آمد،ڈھوک لوہارکو گیس فراہمی کا اعلان

سید زلفی بخاری کی جنڈ آمد،ڈھوک لوہارکو گیس فراہمی کا اعلان

اسی سال دسمبر تک ڈھوک لوہار کو گیس کی سہولت میسر ہوگی،تحصیل جنڈ کے مسائل اولین ترجیح ہے، معاون خصوصی وزیراعظم کا کارنر میٹنگ سے خطاب

جنڈ (ظفر اقبال سے/ ڈیلی اٹک نیوز ) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سیدزولفی بخاری کی تحصیل جنڈ کے گاﺅں ڈھوک لوہار آمد، گیس حصول کے اعلان کےلئے ملک خاکی جان اور سابق کونسلر ملک قدیر کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور معززین علاقہ سے خطاب ۔اپنے خطاب میں انھوں نے کہا میں گاﺅں کو گیس فراہمی کا وعدہ کرتا ہوںکہ انشاءاللہ دسمبر تک آپ کے گاﺅں میں گیس کی سہولت میسر ہوگی اگر میں یہ وعدہ پورا نہ کر سکا تو مجھے آپ اس سٹیج پر نہیں بلکہ نیچے پائیں گے اس وقت تک آپ کو مجھ پر اعتماد کرنا ہو گا ۔ اللہ نے چاہا تو چھپڑی گاﺅں میں پندرہ جولائی کو گیس میٹروں کی تنصیب شروع ہو جائے گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل جنڈ کے مسائل مقامی لیڈر ملک نوید حسین کے ساتھ مل کر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔راولپنڈی کوہاٹ روڈ تعمیر کی شروعات اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ کارنر میٹنگ میں ایم پی اے سید یاور بخاری ، سابق امیدوار قومی اسمبلیملک خرم علی خان ، ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر ،ملک نوید حسین ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی،سابق امیدوا رصوبائی اسمبلی پی پی5 ملک ہارون رمضان ، سابق کونسلر اقبال خٹک،ملک رئیس خان آف چھپڑی، ملک جمشید ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی جب کہ سوئی سدرن گیس کے جی ایم ظہور اسلام آباد، ایم ڈی عامر طفیل لاہور اور ان کے دیگر افسران بھی موجود تھے جنھوں نے گیس فراہمی کے حوالہ اہل علاقہ کو آگاہی دی ۔

 

 بعد ازاں معاون خصوصی نے عوامی شکایت پر زیر تعمیر راولپنڈی کوہاٹ روڈ کا دورہ بھی کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائز لیا این ایچ اے کے جنرل منیجر افتخار احمد ساجد نے انھوں کو روڈ کی تعمیر پر تفصیلی بریفنگ دی ، اس مہمان خصوصی نے کہا کہ روڈ کی معیاری تعمیر میں کسی بھی قسم کوتاہی قبول نہیں میری اور میرے مقامی ساتھیوں کی اس پر نظر رہے گی۔ 

 

علاوہ ازیں اس موقع پر انصاف کے دعوے دار اور ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والی جماعت تحریک انصاف نے اسی صوبائی حلقے پی پی5 سے منتخب ایم پی اے ملک جمشید الطاف کو مدعو نہیں کیا۔