ضلعی حکومت کی کارروائی،نوکریوں کو جھانسہ دیکر لوٹنے والا گروہ گرفتار

ضلعی حکومت کی کارروائی،نوکریوں کو جھانسہ دیکر لوٹنے والا گروہ گرفتار

ف نامی ایک خاتون یونین کونسل اکھوڑی گاو¿ں بوٹا میں سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر لوٹنے کے عمل مصروف تھی

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر ہدایت و زیر نگرانی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ مل کر سادہ لوح افراد کو نوکری کا جھانسہ دیکر لو ٹنے والا گروہ کوگرفتار کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق (ف۔ر) نامی ایک خاتون یونین کونسل اکھوڑی گاو¿ں بوٹا میں سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر لوٹنے کے عمل مصروف تھی،جب یہ بات ڈی سی اٹک علی عنان قمر،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان اور ڈی او سیکنڈری محمد اکر م ضیاءکے علم میں آئی تو انہوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اے سی اٹک جنت حسین نیکوکارہ اور اے ایس پی صدر اٹک عمارہ شیرازی کے زیر نگرانی چوبیس گھنٹے کے قلیل وقت میں

 

 فوزیہ رانی جو اس گروہ کی سرغنہ ہے،کو فتح جنگ سے گرفتار کروا دیا او زیر دفعات 420/468/471/170/419 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی۔اس سلسلے میں باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق یہ گروہ اس سے قبل بھی اس قسم کے فراڈ اور دھوکا دہی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔اہل علاقہ نے ان کی گرفتاری کو سراہا ہے اور ڈی سی اٹک علی عنان قمر،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان،ضلعی ا نتظامیہ اور محکمہ تعلیم اٹک کے افسران کی مشترکہ حکمت عملی کی تعریف کی ہے۔سیاسی و سماجی حلقوں نے اس موقع پر اپنی رائے کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھوکا دہی مصروف اس گروہ کو بے نقاب کرنے کے نتیجے میں سادہ لوح افراد کو مزید لٹنے سے بچا لیا گیا ہے۔

 

گروہ کے متاثرین میں عبد الخالق ولد عبدالمالک ساکن بوٹا،محمد عثمان ولد عبدالمالک ساکن بوٹا،یاسر ولد نیاز ساکن بوٹا،قدیر احمد ولد محبت خان ساکن بوٹا،ہمشیرہ آصف ولد جہانگیر ساکن بوٹا،بہو ملک امین علی زئی ولد قلندر خان ساکن بوٹا،ثاقب ساکن ڈھیر ی لگال شامل ہیں۔متاثرین نے متعلقہ اتھارٹی کو اپنے بیانات ریکارڈ کروانے شروع کردیے ہیں۔ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کو فوزیہ رانی اور اس کے گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر مبارک باد دی ہے۔مزید براں عوام والناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ ماضی میں اگر کسی بھی فرد کے ساتھ نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے کا عمل ہوا ہے تو وہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (مردانہ) تحصیل اٹک سید تقی عباس سے 03455807980پر داد رسی کے لیے رابطہ کرسکتا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ ان دھوکا باز لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔