تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ میں”مخصوص میڈیکل سٹور “ سے ہی دوائی خریدنے کیلئے مریضوں کو مجبور کیا جانے لگا
جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز )”ماہانہ بھتہ، میڈیکل سٹور سے خریدی گئی ادویات پر کمیشن یا پھر ذاتی میڈیکل سٹور “تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ کے میں مریضوں کو ”مخصوص میڈیکل سٹور “سے ہی دوائی خریدکر لانے کا مجبور کیا جانے لگا۔
عوام غیر متعلقہ و غیر ضروری ادویات اور مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور، انکار یا کسی اور میڈیکل سٹور سے لانے کی صورت میں مریضوں سے ناروا سلوک کی بھی اطلاعات، عوام کا صوبائی وزیر صحت و ضلعی افسران محکمہ ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر اٹک سے ایکشن لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق مبینہ طور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ میں کچھ ڈاکٹرز ڈسپنسر کی ملی بھگت سے پر مخصوص میڈیکل سٹورمریضوں کو ادویات مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جانے لگا
ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص میڈیکل سٹور سے ہی ادویات لینے پر مریضوں کو مجبور کئے جانے سے لگتا ہے کہ اس میڈیکل سٹور سے ”ماہانہ بھتہ ، ادویات پر کمیشن یا بھی ہسپتال میں ہی کسی کام کرنے والے فرد کا ذاتی میڈیکل سٹور ہے جس کو فائدہ پہنچانے کیلئے اور خود بھی فائدہ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ میڈیکل سٹور سے ہی مریضوں کو دوائی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں اٹک نیوز کی طرف سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں مزید انکشافات ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔مریضوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری طور پر ہی ادویات دی جائیں اس کے باوجود اگر کوئی دوائی پرائیویٹ طور پر خریدنے کی ضرورت پڑتے ہیں تو مریضوں کو مخصوص میڈیکل سٹور سے ہی دوائی خریدنے کیلئے نہ پابند کیا جائے۔