ضلع اٹک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد428 ہو گئی217 صحت یاب 

ضلع اٹک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد428 ہو گئی217 صحت یاب 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک میں کورونا کے 48 گھنٹوں میں6 مریضوں کا اضافہ، نئے مثبت رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے3 کا تعلق تحصیل جنڈ جبکہ ایک ایک کا تعلق تحصیل اٹک، فتح جنگ اور پنڈی گھیب سے ہے۔ 

ضلع اٹک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد428 ہو گئی جس میں سے 217 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 45 کنفرم اور مشتبہ مریض جاں بحق ہوئے۔
اس وقت تحصیل اٹک میں 89، تحصیل حضرو میں 31،تحصیل حسن ابدال میں15 ، تحصیل فتح جنگ میں9، تحصیل پنڈی گھیب میں11 جبکہ تحصیل جنڈ میں10 کورونا کے مثبت مریض موجود ہیں۔ اس طرح ضلع اٹک میں ابھی کورونا کے ایکٹیو 165 کیسز موجود ہیں۔ضلع اٹک میں کنفرم کورونا مریضوں میں سے جاں بحق ہونے والوں میں سے6 کا تعلق تحصیل اٹک،3 کا تعلق تحصیل فتح جنگ اور 6 کا تعلق تحصیل حضرو سے ہے۔

 

 

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 428 ہوگئی ہے۔ 15افراد فوت ہو ئے۔217 افراد صحت یاب ہوئے۔10افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں155افرادقر نطینہ میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔7019 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3438 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے2686 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور321 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے03مشتبہ مر یض داخل ہیں جن کی حالت بہتر ہے۔ کوورناوائرس کے 45 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 428 مثبت کیسز میں سے 15 اور ہسپتالوں سے باہر 30 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔