Fri
20
Sep
2024
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے
لیپا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے تلواری گاؤں کا ایک بچہ شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آرٹلری اور مارٹر بھی استعمال کیے جب کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی میں فارنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔