Thu
13
Nov
2025

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی طور پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کیے
جس پر اے ایس پی صدر سرکل میڈم عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک حامد کاظمی کی زیرنگرانی
تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 148 مورخہ 22.04.2020 بجرم 302/452 ت پ میں مجرم اشتہاری محمد ندیم ولد دلاور سکنہ شین باغ کو
گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ سٹی اٹک کی پوری ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی۔
