اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن ،16ملزمان گرفتار

تھانہ جنڈ کی ٹیم کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی

پنڈی گھیب، فتح جنگ، جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری،16ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں سے 1150گرام چرس،پتنگ فروشوں سے 890عدد پتنگیں اور جوئے کی محفلوں پر چھاپہ مارکررقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے منشیات فروش محمد فراز ولد محمد تنویر ساکن محلہ گڑھی عطا خان کوباٹ حال پنڈیگھیب سے 1150 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے پتنگ فروش محمد نفیس اور محمد بلال سے کل 890 پتنگ چار عدد کیمیکل خطرناک ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص امین خان، علی شیر، محمد نواز، شاہدعلی کو گرفتار کر کے پڑ رقم 10160 روپے 3 عدد موبائل مالیتی9000 روپے ایک عدد کار مالیتی 1400000 روپے برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

تھانہ جنڈ کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کرقمار بازی میں مصروف اشخاص ساجد اقبال، شیراز خان، عاقب جاوید،یاسر اقبال، جاوید اقبال، شکیل احمد، غلام محی الدین، محمد حسنین، سعید خان، احسن فحال کو گرفتار کر کے داو¿ پر لگی رقم 30500 روپے 12 عدد موبائل فون 1 عدد موٹر سائیکل از قسم مالیتی 40000 روپے جبکہ کل مالیت 326500 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔