اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کا تھانہ جنڈ پولیس کے ہمراہ تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن

جنڈ(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) اسسٹنٹ کمشنر جنڈحسن نذیر دوگل کا تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن،شہر کی مرکزی روڈ سے تجاوزات مافیا کا صفایا کر دیا، آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے ، اسسٹنٹ کمشنر جنڈ
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تجاوزات مافیا کی موجیں لگی ہوئی تھیں انتظامیہ کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر انتظامات میں مصروف تھی جس کی وجہ سے تجاوزات مافیا نے مکھڈ روڈ پر قبضہ کر لیا تھا جس سے خواتین و مرد کو گزرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔عوام کی طرف سے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر آج صبح اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل نے میونسپل کمیٹی کے عملے اور تھانہ جنڈ کی پولیس کے ہمراہ تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا اورسامان اٹھانے کے ساتھ ساتھ وارننگ بھی دی گئی کہ آئندہ اگر کسی قسم کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ انہوں نے تجاوزات مافیا کو وارننگ دی کہ فوری طور پر تجاوزات ختم کر دیں اور سڑک پر کوئی ریڑھی بان اور دکانوں
کے سامنے بنے فٹ پاتھوں پر سٹال ختم کر دیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کے آپریشن کے وقت سڑک سے تجاوزات کا مکمل صفایا ہو گیا اوربازار کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا۔ اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائے تاکہ تجاوزات مافیا ہمیشہ سے سڑک سے اپنا قبضہ ختم کر دیں ۔