مسلم لیگ (ن)ضلع اٹک کے زیر انتظام یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

مسلم لیگ (ن)ضلع اٹک کے زیر انتظام یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) مسلم لیگ (ن)ضلع اٹک کے زیر انتظام یوم آزادی کی تقریب شمس آباد گاوں میں منعقد ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب 
شیخ آفتاب احمد مہمانِ خصوصی تھے 

تقریب میں ایم پی اے پی پی 2 جہانگیر خانزادہ، ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سینئر نائب صدر میر نوید اختر، تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی بھائی، سابق ممبر ضلع کونسل ملک انصار احمد،تقریب کے میزبان سابق چیئرمین محمد سعید اعوان، سابق وائس چیئرمین شیخ بابر نواز، وائس چیئرمین کینٹ بورڈ کامرہ حاجی عارف محمود ، لیگی رہنما طلال اشرف بٹ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ شیخ عواد صفدر، شیخ حامد قدوس سمیت مسلم لیگ ن کے عہدیداران و کارکنان و اہل علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

 

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاءنے کہا کہ 73 سال قبل قائد اعظم کی انقلابی لیڈر شپ میں 14 اگست 1947 کو پاکستان وجود میں آیا تو یہ تاریخ کا ایک انہونا واقعہ تھا۔ پاکستان دہائیوں اور صدیوں پر محیظ عظیم قربانیوں کا نتیجہ تھا جو کہ ایک دیانت دار، محنتی شخص کی لیڈر شپ میں سر انجام پایا۔73 سالوں میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملیں جن میں سب سے اہم پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا تھا اور آج دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتا۔14 اگست والے دن ہمارے حوصلے مزید جواں ہو جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ملک و ملت کا کارواں سنبھالنے والوں کی رہنمائی فرمائے۔ نئی نسل وطن کی محبت سے سر شار ہے، قیام پاکستان کا مقصد یہ تھا کہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکالا جائے تاکہ بندگان خدا اپنی زندگی آزادی سے گزار سکیں۔ دہشت گردی کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔