جنڈ، اچھڑی میں پروفیسر ملک عدنان کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر ریلی کا انعقاد

جنڈ، اچھڑی میں پروفیسر ملک عدنان کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر ریلی کا انعقاد

 جنڈ(صدیق فخرسے /ڈیلی اٹک نیوز) تحصیل جنڈ کی یونین کونسل جابہ کے گاﺅں اچھڑی میں پروفیسر ملک عدنان ظفر کی زیر نگرانی میں نوجوانوں نے 14 اگست، جشن آزادی کے حوالے سے ریلی نکالی ۔

ریلی کے شرکاءنے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر پاکستان کے جھنڈے لگا رکھے تھے ۔ ریلی محلہ حبیب آباد سے گزرتی ہوئی پھاٹک سٹاپ مکھڈ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی ۔
جہاں پر شرکاءریلی نے خطاب کیا اور 14 اگست کے حوالے سے اپنے عرض وطن پاکستان سے محبت کا دل کھول کر اظہار کیا ۔شرکاءکا کہنا تھا کہ ہم سب اپنے ملک کی سلامتی و تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے، ہمارا جان مال سب اس مملکتِ پاکستان

 

کے لئے حاضر ہے۔خطاب کے دوران نوجوانوں نے انڈیا اور ملک دشمن عناصر کو للکارتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے جسموں میں خون کا آخری قطرہ باقی ہے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔