حکومت کھلنے والے تعلیمی اداروں میں مداخلت بند کرے، ملک ابرار حسین 

 حکومت کھلنے والے تعلیمی اداروں میں مداخلت بند کرے، ملک ابرار حسین 

راولپنڈی (ڈیلی اٹک نیوز) حکومت 15 اگست سے کھلنے والے تعلیمی اداروں میں مداخلت بند کرے، تعلیمی اداروں کو جاری ہونے والے نوٹسز مقدمات کے اندارج کا خاتمہ، حکومت نے اگر داخل اندازی بند نہ کی تو ملک بھرکی ایسوسی ایشنز اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گی۔

 حکومت ہوش کے ناخن لے تعلیمی سرگرمیاں فوری بحال کرنے کا اعلان کرے، تعلیم دشمن پنجاب اور سندھ کے وزرائے تعلیم سے قلم دان واپس لئیے جائیں، حکومتی اقدامات کی وجہ سے شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، ان خیالات کا اظہار ملک ابرار حسین، راجہ الیاس کیانی ،ملک سفیر عالم ،حافظ بشارت، انعام قریشی ،نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سکولز اینڈ کالجز ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

قائدین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے کروڑوں بچے آو¿ٹ آف سکولز ہو چکے لاکھوں اساتذہ بے روزگار چائلڈ لیبر کے رجحان میں اضافہ شعبہ حکومت نے پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو شعبہ تعلیم تباہ ہو جائے گا، تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں بھری طرح ناکام ہے، نجی تعلیمی ادارے آبادی کے%60 کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں کے لئے مسائل پیدا ہو رہے، حکومت کے منفی پروپیگنڈہ کی وجہ سے 25 ہزار تعلیمی ادارے بند ہو چکے اس کی وجہ سے شعبہ تعلیم تنزل پذیر ہے، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جن پر تعلیم کو اہمیت دو ،تعلیم کو عزت ،مراد راس ہٹاو¿ تعلیم بچاو¿، تعلیم کش پالیسیاں نامنظور، نعرے درج تھے۔

 

 

مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بعد ازاں راولپنڈی پریس کلب سے سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی کے آفس تک مارچ کیا، اس موقع پر خضر ستی، جمیل عباسی ،نعمان رزاقی، افتخار چوہدری، ایاز چوہدری، سردار گل زبیر ملک حفیظ الرحمان، واجد عظیمی، چوہدری تسنیم المجید، عاطف کیانی، محمد ابراہیم ،عبدالقدوس ،میڈم نسیم میڈم ،مسرت کامران نے خطاب کیا ، کثیر تعداد میں سکولز مالکان سربراہان، تنظیموں کے عہدیداران کارکنان کی کثیر تعداد میں موجود تھے۔