آل پاکستان کیپیٹل ایوارڈ 2020 بھی انٹرنیشنل و نیشنل میک اپ آرٹسٹ ایم رمضان کے نام
انٹرنیشنل و نیشنل میک اپ آرٹسٹ ایم رمضان مسلسل7 سالوں سے ایئر آف دی ایوارڈ حاصل کرتے آ رہے ہیں
اسلام آباد(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز/ کیپیٹل شوبز نیوز )انٹرنیشنل و نیشنل میک اپ آرٹسٹ نے میک اپ انڈسٹری میں ایک بار پھر میدان مار لیا، جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والا 2020ءکا سب سے بڑاایوارڈ شو آل پاکستان کیپیٹل ایوارڈ2020ءکے بھی انٹرنیشنل و نیشنل میک اپ آرٹسٹ ایم رمضان حقدار قرار پائے۔ گزشتہ7 سالوں سے وہ مسلسل ایئر آف دی ایوارڈز حاصل کر کے میک اپ انڈسٹری کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنے ہنر سے کئی چہروں کو روشناس کرایا اورکئی فلمی ہیروئن آج پس پردہ ان کے بہترین کام کی وجہ سے ہی دنیا بھر میں ایک پہچان رکھتی ہیں۔ انٹرنیشنل و نیشنل میک اپ آرٹسٹ ایم رمضان نے پی ٹی وی کے علاوہ مختلف نجی ٹی وی چینلز کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور کئی چینلز کے مورننگ شوکی پہچان بھی ”میک اپ شو ود ایم رمضان “ کی وجہ سے بنی ۔
پاکستان بھر میں ان کے سینکڑوں شاگرد ان سے سیکھنے کے بعد میک اپ انڈسٹری میں قدم جما چکے ہیں۔ انٹرنیشنل و نیشنل میک اپ آرٹسٹ ایم رمضان واحد آرٹسٹ ہیں جو لائیو میک اپ نہ صرف کرتے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ بتاتے بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میک اپ کو پڑھ کر سمجھ کر سیکھنا چاہیے۔ لائیو میک اپ میں آج تک میک اپ انڈسٹری میں ان کا کوئی ثانی نہیں رہا۔اکثریت میک اپ آرٹسٹ چینلز کے لائیو پروگراموںاور بیوٹیشن ورکشاپس میں پس پردہ کام کرتے ہیں اور لائیو کرنے میں ہچکچاتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل و نیشنل میک اپ آرٹسٹ ایم رمضان لائیو نہ صرف میک اپ کر کے دکھاتے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ بتاتے بھی ہیں ۔